More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

بھارتی بورڈ سے قانونی جنگ سابق چیئرمین شہریار خان ، نجم سیٹھی سے نالاں

بھارتی بورڈ سے قانونی جنگ سابق چیئرمین شہریار خان ، نجم سیٹھی سے نالاں

پاکستان کے ممتاز اخبار سے گفتگو میں شہریار خان سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے اور قرار دیا کہ بھارت کے خلاف قانونی جنگ پر اٹھنے والے بھاری اخراجات کے ذمے دار نجم سیٹھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے نجم سیٹھی کو مشورہ دیا کہ اس مسئلے کا حل مزاکرات میں ہے قانونی جنگ میں نہیں مگر انہوں نے میری ایک نہ سنی
شہر یار خان نے کہا کہ جب وہ چیئرمین پی سی بی تھے تو انہوں نے ہمیشہ بھارت سے مثبت مزاکرات کی کاوشیں کی جو کامیابی کی جانب رواں دواں تھیں میری آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور بھارتی بورڈ آفیشلز سے بھی کئی بار بات ہوئی تھی، وہ بھی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کے خواہاں تھے، مگر نجم سیٹھی نے ابتدا سے ہی آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی میں جانے کا کہا، انھوں نے گورننگ بورڈ ارکان کو بھی اس پر قائل کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی بنتے ہی بھارت سے قانونی جنگ کی ٹھان لی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، پاکستان کو سبکی کے ساتھ ساتھ بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں