کامران اکمل اور حفیظ دورہ آسٹریلیا کے مضبوط امیدوار
دورہ آسٹریلیا سر پہ آن پہنچا مگر ہماری بیٹنگ لائن بری طرح ناکامی کا سامنا کر رہی ہے اور یہی ناکامی سلیکشن کمیٹی کو پریشان کیے ہوئے ہے، پاکستان کی روایت رہی ہے بری کارکردگی کا سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان پر ڈال دیا جاتا ہے یا ہیڈ کوچ پر،،،اگر پاکستانی ہو تو
ذرائع بتاتے ہیں سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ اور کامران اکمل سے ملاقاتیں کر رکھی ہیں اور ان کو اچھے کی تسلی دی ہے
خصوصا کامران اکمل جنکا بلا آج کل رنز اگل رہا ہے، دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سکواڈ کے لیے تگڑے امیدوار بن گئے ہیں، قائد اعظم ٹرافی کے چھ میچوں میں سات سو نوے رنز بنا کر کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کو پیغام دیا ہے کہ اگر کارکردگی ٹیم میں آنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے تو ان کے لیے بند دروازے کھول دیے جائیں
محمد حفیظ کے مستقبل کا تعین باولنگ ایکشن ٹیسٹ کرے گا، سابق کپتان کا باولنگ ایکشن کلیئر ہوجاتا ہے تو وہ ہر طرح کی کرکٹ کے سب سے مضبوط امیدوار ہونگے
اپنی رائے کا اظہار کریں