چیئرمین احسان مانی نے بھارتی میڈیا کی ایشیا کپ کے حوالے سے خبرو ں کی تردید کر دی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) چیئرمین احسان مانی نے بھارتی میڈیا کی ایشیا کپ کے حوالے سے خبرو ں کی تردید کر دی ہے ۔
ان کا کہناہے کہ 2020ء کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کی بھارت نے مکمل حمایت کی تھی ۔ایک بیان میں پی سی بی چیئرمین نے ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کا ہی حق تھا۔انہوں نے بھارتی میڈیا پر آنیوالی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے وینیو منتخب کرنے کا اختیار پاکستان کو دینے کی بھی حمایت کی ہے۔
اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو ایشیا کپ 2020 کی میزبانی سونپی گئی،تاہم وینیوز کا انتخاب ٹورنامنٹ سے کچھ عرصہ پہلے کیا جائے گا۔ٹی 20 فارمیٹ پر شیڈول ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں