ہائیرپاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن ہاکی اوپن انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کے لیے ٹیمیں پہنچ گئیں
زلمی فاؤنڈیشن اور ہائیرپاکستان نے ملک میں قومی کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کا بیڑا اٹھالیا۔۔۔ ہائیرپاکستان اور پشاور زلمی پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور ماضی جیسا سنہرا دور واپس لانے کےلئے کوشاں ہے۔۔۔ ہائیر پاکستان اور زلمی فاٶنڈیشن نے ہاکی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو اسپانسر کیا اور ہائیر پاکستان اور زلمی کے فاٶنڈیشن کے تحت سترہ دسمبر سے لاہور میں ہائیرہاکی اوپن سیریز کھیلی جائےگی۔۔ جس میں افغانستان ۔ قازقستان ۔ نیپال اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گے۔۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے پاکستان میں ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔ امید ہے اس ٹورنامنٹ سے نہ صرف ہاکی بلکہ دیگر کھیلوں کے انٹرنیشنل ایونٹ بھی پاکستان میں کرانے کی راہ ہموار ہوگی۔۔۔ جاوید آفریدی کا کہناتھاکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسکے فروغ کےلئے پشاور زلمی ہمیشہ آگے آگے رہے گی۔۔۔ ہائیر ہاکی اوپن سیریز کا افتتاحی میچ سترہ دسمبر کو افغانستان اور ازبکستان کےدرمیان ہوگا۔۔۔ اسی روز پاکستان پزیزیڈنٹ الیون نیپال کےمدمقابل ہوگی۔۔ اٹھارہ دسمبر کو قازقستان کا مقابلہ نیپال جبکہ پاکستان پریزیڈنٹ الیون کا ازبکستان سےہوگا۔۔ انیس دسمبر کو افغانستان اور قازقستان کی ٹیموں کےدرمیان جوڑ پڑےگا۔۔ بیس دسمبر کو ازبکستان اور نیپال کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔۔ اکیس دسمبر کو نیپال کی ٹیم افغانستان جبکہ پاکستان پزیریڈنٹ الیون قازقستان سے مقابلہ کرےگی۔۔ بائیس دسمبر کو افغانستان اور پاکستان پریزیڈنٹ الیون کےدرمیان میچ کھیلا جائےگا جبکہ دوسرے میچ میں قازقستان اور ازبکستان کےدرمیان میچ ہوگا۔۔۔
اپنی رائے کا اظہار کریں