نیپال میں ہونے والی ساف گیمز سے سائیکلنگ کا اخراج زیادتی ہے, اظہر علی شاہ
سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی او اے سائکلنگ فیڈریشن کے ساتھ جانبدرانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں، نیشنل گیمز میں سائکلنگ کے ایونٹ کو رکوانے کی کوششیں بھی کی جاری ہیں. تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیپال میں ہونے والی ساف گیمز سے سائیکلنگ کا اخراج زیادتی ہے،ہم نے عدالت سے تمام کیسز پی او اے کے کہنے پر واپس لے چکے مگر پھر بھی گلے سے نہیں لگایا جارہا، پی او اے سائکلنگ فیڈریشن کے ساتھ جانبدرانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں کہ پی او اے سے التماس ہے کہ ملک میں سائیکلسٹ کے لئے بھی اقدامات کرے.اظہر علی شاہ نے مزید کہا کہ معظم خان کو آرگنائزنگ کمیٹئ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے. اولمپک سمیت دیگر مقابلوں میں تمام اخراجات و انتظامات پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذمہ ہے، آج تک پی او اے نے کبھی مالی مدد نہیں کی، ہمارے سائیکلسٹ نے جیت کر 35 لاکھ روپے لیا میڈلز بھی پاکستان کے نام کئے. بلوچستان میں بننے والے پہلے ویلوڈرم کے حوالے سے اظہر شاہ نے کہا کہ ویلوڈرم کے لئے خطیر رقم رکھی جا چکی ہے، بلوچستان میں ویلوڈرم پر جاری کام کو رکوانے کے لئے پی او اے نے لیٹر لکھا، نیشنل گیمز میں سائکلنگ کے ایونٹ کو رکوانے کی کوششیں بھی کی جاری ہیں جنرل عارف حسن کو لیٹر لکھا کہ ہماری فیڈریشن کو بلایا جائے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا.پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی انا کے باعث نوجوان سائکلسٹ کا مستقبل خطرے میں پڑھ سکتا ہے. پی او اے سائکلنگ کو کھیل تسلیم نہیں کرتا ۔نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ پندرہ دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگی، صوبوں سمیت چودہ ٹیموں کے سائیکلسٹ اس میں شریک ہوں گے،مینز کے ساتھ ویمنز ساییکلسٹس بھی ایلشن میں ہوں گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں