پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان انتقال کرگئیں
لاہور:قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان نمونیا کے باعث 46 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان کا انتقال لاہور میں ہوا جبکہ وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں۔شرمین خان کے انتقال کی خبر ان کی بہن شانزہ خان نے دی جو کہ خود بھی قومی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔
دونوں بہنوں نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا اور کرکٹ کو متعارف کرنے میں کافی محنت کی۔خیال رہے کہ شرمین خان نے 2 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین نماز ظہر کے بعد ڈیفنس میں کی جائے گی۔ قومی ویمن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں