پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا
لاہور: انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے بڑا کارنامہ انجام دیدیا۔
ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔
قاہرہ میں شیڈول چیمپئن شپ میں طلحہ نے سنیچ میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل میں سلور میڈلز اپنے نام کئے ہیں ۔
چیمپئن شپ کے دوران طلحہ نے نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے۔
انٹرنیشنل سالیڈیریٹی گیمز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے طلحہ طالب کا کہنا ہے ،وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہیں ،، آج جو کچھ بھی ہیں، ملک کی بدولت ہیں، وہ مستقبل میں بھی ایسی کی کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پرامید ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں