More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

دلبرداشتہ کامران اکمل نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دلبرداشتہ کامران اکمل نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈومیسٹک کرکٹ اور دنیا کی مختلف لیگز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود مسلسل نظر انداز ہونے والے کامران اکمل نے تابی لیکس کو خصوصی ویڈیو انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیے ہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ ورلڈکپ کے بعد  انکو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے تاہم اب انہوں نے ورلڈکپ میں شامل نہ کیے جانے پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے دستبردار ہوجانا چاہیے اور پاکستان کو بھی چاہیے کہ موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈکپ میں شرکت کرے
نیوزی کے خلاف بدترین شکست پر کامران اکمل نے کہا اگر یو اے ای میں ایسی ہی غیر معیاری پچز بنائی جاتی رہیں تو نتائج اس سے بھیانک آئیں گے،،، کامران اکمل نے کہا کہ جب تک قومی ٹیم میں شمولیت کا پیمانہ ڈومیسٹک کرکٹ کو نہیں بنایا جائے گا ہمارا معیار مزید تنزلی کا شکار ہوگا،،

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد کے کپتانی چھوڑ دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے اور قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ بڑے دل کے ساتھ جانا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس ایسے بلے باز ہیں جو ساوتھ افریقہ کی معیاری پچز پر رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
کامران اکمل سے کیا گیا ویڈیو انٹرویو بہت جلد آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں