شاہین پہلی اننگ میں 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کریں گے
ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شاہین پہلی اننگ میں 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کریں گے .
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 3 وکٹ اور 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کرے گی۔اظہر علی 62 جبکہ اسد شفیق 26 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ،اوپنرمحمد حفیظ صفر ، امام الحق 9 جبکہ حارث سہیل 34 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔
اس سے قبل پاکستان نے مہمان کیویز کو 274 رنز پر آؤٹ کیا ،بلال آصف نے 5 ، یاسر شاہ نے 3 بلے بازوں کا شکار کیا ۔ واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں