عمران خالد فتوحات کا کردار
جیسے جیسے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے میچز آگے بڑھتے جا رہے ہیں ویسے ویسے کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھار آتا جا رہا ہے اور کچھ کھلاڑیوں کی طرف سے اپنی ٹیم کے لیے میچ وننگ پرفارمنس دیکھنے کو مل رہی ہے ایسی ہی ایک پرفارمنس کا مظاہرہ گزشتہ روز سوئی نادرن گیس کے بائیں ہاتھ کے آہستہ گیند بازی کرنے والے گیند باز عمران خالد نے لاہور بلیوز کی ٹیم کے خلاف کیا عمران خالد نے اس میچ میں نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ( پہلی اننگز میں چار اور دوسری میں پانچ ) اور اپنی ٹیم کو لاہور کی ٹیم کے خلاف اننگز کی فتح سے ہمکنار کیا۔
قائد اعظم ٹرافی کے اس سیزن میں عمران خالد کی کارکردگی اب تک کافی اچھی رہی ہے اور پاکستان سپر لیگ کے چناؤ سے پہلے ان کی اس طرح کی پرفارمنس ان کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے یاد رہے پچھلے سال عمران خالد اسلام آباد یونائیٹدز کی ٹیم کا حصہ تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں