More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

کشمیر سے متعلق بیان کے بعد شاہد آفریدی نے وضاحتی بیان بھی جاری کر دی

کشمیر سے متعلق بیان کے بعد شاہد آفریدی نے وضاحتی بیان بھی جاری کر دی

لندن: پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری میں اپنے وطن سے بہت محبت اور کشمیریوں کی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں جبکہ میری گفتگو کو ردوبدل کیساتھ پیش کیا گیا اور بھارتی میڈیا بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر جشن مناتے ہیں، انہیں ان کا حق ملنا چاہئے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے پہلے ہی چار صوبے نہیں سنبھل رہے جبکہ بھارت کو بھی کشمیر مت دو بلکہ اسے آزاد ملک بنا دو تاکہ کم از کم انسانیت تو زندہ رہے گی اور جو لوگ وہاں مر رہے ہیں یہ سلسلہ تو رکے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں