More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیئر مین پی سی بی کو کرارا جواب دے دیا

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیئر مین پی سی بی کو کرارا جواب دے دیا

کراچی: ورلڈ کپ میں کپتانی کے حوالے سے میڈ یا پر چیئر مین پی سی بی احسان مانی کے بیانات کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی میدان میں آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ میری کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے،بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بیان دیا تھا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کے لیے سرفراز احمد کا نام حتمی نہیں ہے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے، ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقراررہنا چاہیے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں