ماہم طارق ایشیا کپ کے لیے قومی ویمن ٹیم سے باہر
ترجمان پاکستان کرکَٹ بورڈ کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے ماہم طارق کی جگہ ایمن انور کو ٹیم میں شامل کرنے کی استدعا کی ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے ٹیم منیجمنٹ کی صلاح مانتے ہوئے ایمن انور کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ماہم طارق کو ٹیم سے باہر بٹھانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں
اپنی رائے کا اظہار کریں