عماد وسیم کے فینز خوش ہوجائیں ،، جانیے متوقع ٹیم
ایک لمبے عرصے کے بعد آل راونڈر عماد وسیم مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف سکواڈ کا حصہ ہونگے،،، الٹے ہاتھ سے باولنگ کروانے والے وقاص محمود یا عمید آصف بھی ٹیم کا حصہ ہونگے،،، تاہم منیجمنٹ نے محمد عامر کو ابھی کسی گنتی میں نہیں رکھا اور بدستور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے
عماد وسیم گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز اور پاکستان سپرلیگ میں شرکت کے بعد عماد وسیم گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئَے اور ایشیا کپ میں بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے
آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ان کھلاڑیوں پر مبنی ہونے کی قیاس آرائیاں ہیں
سرفراز احمد (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، عماد وسیم، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، فہیم اشرف، حسن علی، شاداب خان اور عمید آصف
پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ بدھ کو کھیل رہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں