راشد خان آئی سی سی ریکنگ میں سے سب آگے ، بابر اعظم کی تنزلی
دنیائے کرکٹ کے سورماوں کے لیے یہ خبر تشویشناک ہونی چاہیے کہ افغانستان کے راشد خان ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں ،، راشد خان نے ایشیا کپ میں اپنی حریف ٹیموں کو تگنی کا ناچ نچا رکھ دیا
جبکہ بھارت کے کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں سب کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہیں،، ویرات کوہلی بلے بازی میں جبکہ بولنگ میں جسپرت بھمبرا پہلی پہلی پوزیشن لے اڑے ہیں
پاکستان کے کھلاڑیوں پر نظر دوڑائیں تو جناب محض بابر اعظم چار درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آن گرے ہیں
امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان فہرست میں 19ویں پوزیشن پر موجود ہیں باولنگ میں بھی پاکستان کے حصے چھٹا نمبر ہی آیا ہے کیونکہ حسن علی ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے
آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ آج بھی پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن، کلدیپ یادیو تیسری، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں