کیرالہ کنگز کے بعد لاہور قلندرز نے بھی عمران کے لیے دروازے کھول دیے
جی ہاں کہتے ہیں نا کہ جب قسمت کی دیوی مہربان ہوتی ہے تو چھپڑ پھاڑ کر بندے کو نواز دیتی ہے، شارجہ میں ہونے والی T10 میں کیرالہ کنگز کی جانب سے چنے جانے کے بعد ابوظہبی T10 کہ جسمیں محض لاہور قلندرز کو پاکستان سے مدعو کیا گیا ہے ،،، عمران نزیر کو چن لیا ہے لاہور قلندرز نے اور وہ ابوظہبی T10 کہ جسمیں دنیا کی مایہ ناز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،، عمران نزیر نظر آئیں گے ایکشن میں اور یہ بات تو طے شدہ ہے کہ اگر عمران نزیر کا بلا جوش میں آگیا تو مخالف ٹیموں کی خیر نہیں اور اب کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی عمران نزیر لاہور قلندرز کا حصہ بن سکتے ہیں اگر انہوں نے قلندرز منیجمنٹ کے دل ابوظہبی T10 میں جیت لیے
اپنی رائے کا اظہار کریں