شعیب اختر نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے معاون کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور: احسان مانی حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں تاہم اب ایک افسردہ خبر آئی ہے کہ شعیب اختر نے پی سی بی میں عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میں یہ اعلان کر رہاہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے معاون کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جو کہ فوری طوری پر نافذالعمل ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے ٹویٹر پر مظفر آباد میں پیراگلائڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی تھی تاہم ان کے اس اچانک اعلان نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔
This is to announce that i have resigned from the post of Advisor to the Chairman #PCB effective immediately.@TheRealPCB
#ShoaibAkhtar— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 6, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں