سلیکشن نہ ہونے پر محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا
لاہور : سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور ایشیا کپ سے بھی ڈراپ کرنے پر محمد حفیظ نے خاموشی توڑ دی ہے اور شکایات سے بھرا ہو خط نو منتخب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیج دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد ایشیا کپ سے آؤٹ کر نے پر محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی سے پرزور اپیل کی ہے۔ پروفیسر نے لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ مسلسل نظر انداز کر رہی ہیں،
اس طرح میں مزید پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکوں گا ، چیئرمین پی سی بی آپ خود اس معاملے کو دیکھیں اور مناسب موقع دیں اور اگر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوتا تو ڈراپ کر دیا جائے ۔محمد حفیظ کا کہناتھا کہ اس طرح کے رویے سے بہتر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں
اپنی رائے کا اظہار کریں