ثانیہ مرزا سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا کرکٹرشکنجے میںآگیا
مبمبئی : ہندوستانی ٹینس سٹاراور پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ چھیڑ چھاڑکئے جانے والی شخصیت کا پتہ چل گیا ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی نمبرون ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش کے معروف ’’پھڈے باز کرکٹر ‘‘ شبیر رحمان کی جانب سے چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے بازی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شعیب ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4سال پہلے جب وہ ڈھاکہ میں لیگ کھیلنے گئے تھے .
جہاں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ تھیں جہاں بنگلہ دیشی کرکٹر شبیر رحمان نے ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے کسے تھے جس پر ان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے سرکاری طور پر اس کی شکایت کرکٹ کمیٹی آف ڈھاکہ میٹرو پولیس (سی سی ڈی ایم) سے کی تھی۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ثانیہ مرزا انہیں چیئرکرنے پہنچی تھی جہاں شبیررحمان نے ان کی اہلیہ کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی تھی، ثانیہ مرزا سے یہ چھیڑ چھاڑ رائونڈ میں ہی کی تھی۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہونے والے اس شرمناک سلوک کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی شبیر رحمان پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
شبیررحمان نے کئی ایسے کام کئے ہیں، جن کے سبب شبیر کو کئی بارسزا ملی ہے ۔ حال ہی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دھمکانے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں بلے باز شبیررحمان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔ انہیں ایشیا کپ کی ٹیم میں بھی جگہ نہیں دی گئی ہے جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں