احسان مانی تین سال کے لیے پی سی بی کے چیئر مین منتخب
لاہو ر: احسان مانی تین سال کے لیے پی سی بی کے بلامقابلہ چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں ،
پی سی بی کے چیئر مین کا باضابطہ اعلان آج کیا گیاہے جس میں احسان مانی کو بلا مقابلہ پی سی بی کا تین سال کے لیے چیئر مین منتخب کر لیا گیاہے ۔ وہ پی سی بی کے 33 ویں چیئر مین کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔
ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تمام ارکان نے ان پر اعتماد کا اظہا ر کیا ہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں