تابی لیکس ،،، عمران خان کی ذاکر خان اور کرکٹنگ دوستوں سے اہم ملاقات
تابی لیکس کے ذرائع کو معلوم پڑا ہے کہ یہ ملاقات زمان پارک میں ہوئی جسمیں پاکستان سپر لیگ کے متوقع چیئرمین ذاکر خان، عمران خان کو کرکٹ میں لانے والے اور باغ جناح کرکٹ کے روح رواں جاوید زماں کے علاوہ ان کے رفقاء یوسف صلاح الدین، مسلم لیگ نون کے سرگرم کارکن اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم کے بھائی عمر فاروق گولڑی سمیت دیگر نے شرکت کی اور کرکٹ معاملات پر تفصیلا گفتگو ہوئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاص افراد کے ساتھ الگ سے میٹنگ میں جاوید میانداد بھی شامل تھے اور گفتگو میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری سب سے اہم ترین موضوع رہا،،
تابی لیکس کے ذرائع کہتے ہیں میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئندہ سیٹ اپ بھی زیر بحث آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کن کن چہروں کو پی سی بی کے امور چلانے کے لیے آگے لانا ہے جبکہ پی سی بی پہ مدتوں سے بوجھ افراد کو چلتا کرنا ہے
ہوا کی سمت بتا رہی ہے کہ ذاکر خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مضبوط ترین شخصیت ہونگے اور ان کا فیصلہ دراصل پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان کا فیصلہ ہوگا
اب دیکھیے کہ آنے والے دو ہفتوں کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں کٹائی کا موسم کتنے دن چلتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں