جونیئرہاکی ٹیم بھارت جانے کو پر تولنے لگی
جونیئرہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی نوید کیا ملی، نوجوان کھلاڑیوں میں جوش و جزبہ ایک دم آسمان سے باتیں کرنے لگا، یہ جزبہ ایک فطری امر ہے کیونکہ وہ روایتی حریف بھارت کے سرزمین پر جو جارہے ہیں، پچیس نومبر کو روانگی سے قبل جونیئر ٹیم قومی ہاکی ٹیم سے دو پریکٹس میچ جبکہ بھارتی شہر لکھنو میں جرمنی اور کینیڈا کے خلاف بھی وارم اپ میچز کھیلے گی، ہیڈ کوچ کے مطابق تیاری خوب ہے کیونکہ ورلڈ کپ جو کھیلنے جارہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں