ایشیا کپ میں ،،، پاک بھارت ٹاکرے کا وقت آن پہنچا
جی ہاں ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا جسکے مطابق یہ میگا ایونٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا،،،
15 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنکے مابین گیارہ میچز ہونگے
ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا اور اس کے لیے 19 ستمبر کی تاریخ چنی گئی ہے،،،، چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین یہ پہلا میچ ہوگا
قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے اور ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں کہ ٹیم کو یو اے ای کم از کم ایک ہفتہ پہلے بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ وہاں کے موسم کے مطابق اپنے آپ کو ایڈجسٹ کر سکیں
اپنی رائے کا اظہار کریں