نجم سیٹھی کو بہت پہلے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا، جاوید میانداد
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے ۔ان کے استعفے کے بعد پاکستان کے سابق معروف بلے باز جاوید میانداد نے نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ” نجم سیٹھی کو بہت پہلے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ انکی طرف سے استعفیٰ متوقع تھا۔
جبکہ نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد وزیراعظم نے پی سی بی کا نیا چیئر مین بنانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے اور ممکنہ طور پر احسان مانی کو پی سی بی چیئر مین بنایا جا سکتاہے ، کیونکہ ذرائع کے مطابق وہ اس وقت چیئر مین پی سی بی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں