سابق کپتان سلیم ملک اپنے سابق کپتان عمران خان کی تقریب میں شامل نہ ہونگے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوپائیں گے،،،
جی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ تقریب میں مدعو تھے مگر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے وہ آج رات سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں،
سلیم ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کے لیے دعاوں کا سلسلہ حجاز مقدس میں بھی جاری رکھیں گے،،، اور ان کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
سلیم ملک کو یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور وہ ایک قائد کی صورت میں سامنے آئیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں