More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافیراولپنڈی ۔ پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کل سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں مدمقابل ۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں یہ نائٹ فائنل پنک بال سے کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی ، رنر اپ 25 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرے گی۔ دونوں کپتان عماد بٹ اور عمر امین جیت کے لیے پرعزم۔ اہم ترین لاہور۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ سکلز۔ پرفارمنس۔ ڈائٹ پلان۔ فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت ۔ فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے ایشوز کے بارے آگاہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا تمام اکیڈمیز تک ان سٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کافیصلہ کھلاڑیوں کی فنٹس کے لئے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔ محسن نقوی آپ پاکستان کے مستقبل کے سٹارز ہیں۔ محسن نقوی آپ کے لئے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی۔ علی رضا۔ احمد دانیال۔ نثار احمد۔ محمد ابتسام۔محمد سلمان۔ آفاق آفریدی ۔ عبدالصمد شامل تھے سعد مسعود۔ خواجہ نافع۔معاذ صداقت۔ عرفات منہاس۔ مبشر خان۔ حیدر علی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل حسان نواز۔ فیصل اکرم. طاہر بیگ اور قاسم اکرم بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ایڈوائزر عامر میر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے دنیا کے سب سے معمر سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں جنوبی افریقا میں انتقال کر گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔ بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے لاہور ۔ پی سی بی نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں اگر۔ * میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو۔ * تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے۔ ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔ اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ ۔خریداری کے ثبوت کے طور پر اصل / اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کریں۔ خریدار کو رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل۔ ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ڈبل سنچری۔ عابد علی نے225 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں128 رنز کا اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے عاقب شاہ کی کے آر ایل کے خلاف سنچری۔ ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا: رضوان

ٹیم کی شاندار کارکردگی پر بڑا انعام۔۔۔ قومی کرکٹرز مالا مال ہو گئے ۔۔۔ کس کو کتنےلاکھ ملیں گے ؟

ٹیم کی شاندار کارکردگی پر بڑا انعام۔۔۔ قومی کرکٹرز مالا مال ہو گئے ۔۔۔ کس کو کتنےلاکھ ملیں گے ؟

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ پر کشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔ رپورٹ کے مطابق 31کھلاڑیوں کو نیا کنٹریکٹ دیا جا رہا ہے۔کپتان سرفراز احمد سے بورڈ کی مشاورت مکمل ہو گئی جس کے بعد سرفراز نے اضافے کے نئے شیڈول پر دستخط بھی کر دئیے۔سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا تاہم پی سی بی نے ریجنل کوچز، امپائرز، ریفریز سمیت دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کارکردگی سے مشروط اضافہ کر دیا ہے۔

بابرا عظم، حسن علی، فخر زمان سمیت چند نوجوان کرکٹرز کی ترقی ہو گی ،25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی، شان مسعود، شاہین آفریدی، سعد علی اور میر حمزہ سمیت 6 سے 7 کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 30جون کو ختم ہوا لیکن نیا کنٹریکٹ تا حال التو کا شکار ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی بی تمام تر مشاورت مکمل کر لی۔ کرکٹرز کے معاوضوں میں3 سال بعد پر کشش اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی تنخواہ میں 40 سے 45 فیصد اضافہ ہو گا، اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے6 لاکھ روپے ملتے تھے، تجویز کیے گئے اضافے کے بعد اب انہیں 942500 روپے ملیں گے۔بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ روپے سے بڑھ کر 725000 روپے ، سی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو 2لاکھ ساٹھ ہزار سے بڑھ کر اب 377000 روپے جبکہ ڈی کیٹگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ اسی ہزار سے بڑھ کر 261000 روپے ملیں گے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں