آفریدی کا زیادہ چھکوں کا ریکارڈ کرس گیل کے نشانے پر
سینٹ کٹس :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ویسٹ انڈین سٹار کرس گیل نے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کرس گیل نے 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے بھی شامل ہیں۔ ان کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کرس گیل اور شاہد آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں، کرس گیل نے یہ سنگ میل 443 میچز میں عبور کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 524 میچز کے دوران یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
ویسٹ انڈین اوپنر کل کو ہونیوالے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں آفریدی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں