چیئرمین پی سی بی کی ڈربی ریس کے لیے گھوڑے تیار
سابق کپتان عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی میں نے فیس بک پہ شائقین کرکٹ سے متوقع چیئرمین کے لیے ان کی خواہش جاننے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جسمیں میری سائٹ کے فینز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ،،، ذیادہ تر لوگوں نے ذاکر خان کا نام اس لیے لیا کہ وہ عمران خان کے بااعتماد دوست ہیں اور کئی محاذوں پہ عمران خان کے ساتھ پی سی بی کا ملازم ہونے کے باوجود ڈٹے رہے ،،، مگر ذاکر خان ابھی اس مقام پہ نہیں پہنچے کہ چیئرمین پی سی بی بنا دیے جائیں ہاں یہ ضرور ہوگا کہ ان کو پہلے سے کہیں بہتر عہدے پہ بٹھا دیا جائے گا،،، اہلیت پر بات اس لیے نہیں کروں گا کہ انہوں نے پی سی بی میں لمبا عرصہ گزارنے کے باوجود روایتی انداز میں محض نوکری کی بلکہ انجوائے کی
پھر کچھ حضرات نے وسیم اکرم کا نام بھی لیا تو وہ یہ ذہن نشین کر لیں کہ وسیم اکرم بھی یہ عہدہ قبول نہیں کریں گے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کچھ بھی کر لو اس عہدے کا اختتام بدنامی پہ ہی ہوتا ہے اور وہ معاشرے میں انہوں نے جو مقام بڑی تگ و دو کے بعد بنایا ہے وہ جاتا رہے گا
عبدالقادر بھی عمران خان کے دوستوں اور خیر خواہوں میں آتے ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی کی صورت میں ان کو دوبارہ سے چیئرمین سلیکشن کمیٹی بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اس عہدے پہ عبدالقادر کی کارکردگی نمایاں رہی ہے
کچھ کرکٹرز نے ماجد خان کا نام لیا تو میں نے ان سے اس لیے اختلاف کیا کہ بلا شبہ ماجد خان عمدہ آدمی اور منیجر ہیں اور وہ یہ عہدہ اعلی طریقے سے چلا سکتے ہیں کہ اور ہیں بھی عمران خان کے رشتے دار مگر ماجد خان اور عمران خان دو یکسر مختلف مزاج کے بندے ہیں اور عمران خان کو اختلاف رائے رکھنے والا بندہ پسند نہیں آیا کرتا لہذا میرا نہیں خیال کہ ماجد خان کو یہ عہدہ دیا جائے گا یا ماجد خان یہ عہدہ قبول کر لیں گے
اب آتے ہیں اصل گھوڑوں کی جانب،،،،، سب سے پہلے تو دیکھنا ہوگا کہ نجم سیٹھی کو اس سیٹ سے اٹھایا بھی جاتا ہے کہ نہیں اگرچہ عمران خان کی سونے کی کان زلفی خان نے بیان دیا ہے کہ سیٹھی صاحب خود ہی مستغفی ہوجائیں تو اچھا ہے،،، کوئی کمزور سا چیئرمین ہوتا تو شاید اگلے روز ہی زلفی خان کی زلف کا اسیر ہوجاتا اور ان کے گھٹے گوڈے پکڑنے اسلام آباد پہنچ جاتا
اگر عمران خان واقعی نجم سیٹھی کو ہٹانے کے خواہاں ہیں تو وہ اکیلے یہ فیصلہ لے ہی نہیں سکتے ،، اس کے لیے ان کو بہت سے چہروں سے اجازت لینا ہوگی ،، کیونکہ ذہن نشین کر لیجیے کہ نجم سیٹھی عام انسان سے ذیادہ ذہن استعمال کرکے دنیائے سائنس کو حیران کر چکے ہیں اور اتنے محسن بدلتے ہیں جتنے محسن حسن خان کپڑے نہیں بدلتے،،، وہ پاکستان کی اس محفل کا اہم ترین حصہ بن چکے ہیں کہ جہاں بڑے فیصلے ہوتے ہیں یا عام الفاظ میں تھنک ٹینک کہتے ہیں تو جناب یا تو نجم سیٹھی کو ہٹایا نہیں جائے گا اور اگر ہٹایا گیا تو یہ سولو ڈیسیئن نہیں ہوگا ،،، ہاں ان کو مختلف نوٹسز سے انڈر پریشر ضرور رکھا جائے گا،،،، یہ بات بھی مزے کی ہے کہ پی ایس ایل کی دو نا دہندہ فرنچائزز بھی چاہتی ہیں کہ نجم سیٹھی کو ہٹا دیا جائے تاکہ لمبی رقم کی ادائیگی کرنی ہی نہ پڑے
اگر نجم سیٹھی کو ہٹانے کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو میری سوئی دو چہروں پہ رکتی ہے،،، پہلی احسان مانی پہ کہ جو پاکستان میں کرکٹ معاملات کو چلانے کے لیے سب سے موزوں اور قابل احترام چہرہ ہیں اور دنیائے کرکٹ ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو مقام چیئرمین پی سی بی پہ بٹھانا عمران خان کا سب سے بہترین فیصلہ ہوگا ،،، ہاں حرام خور ٹولے کی نیندیں اڑ جائیں گی بلکہ شاید وہ خود ہی کہیں اڑ، اڑا جائیں ،،، مگر میرے ذرائع بتا رہے ہیں احسان مانی ابھی مان نہیں رہے ،،ظاہر پاکستان میں عہدہ قبول کرنا عزت دار آدمی کے لیے خاصا کڑا امتحان ہوتا ہے کیونکہ یہاں کچھ کر کے دکھانے والا بدنام اور شور ڈالنے والا ہیرو تصور کیا جاتا ہے،،، مگر ہم سب کی خواہش ہے کہ احسان مانی کو اگر یہ عہدہ آفر ہوا ہے تو وہ پاکستان کی خاظر قبول کر لیں
ایک نام جو کسی کے ذہن میں نہیں مگر میری سوئی وہاں جا کر بھی کھڑی ہوتی ہے وہ ہے سلیم الطاف کا جو پی سی بی کے معاملات بڑے احسن طریقے سے چلا چکے ہیں یہ الگ بات ہے کہ ان کو ناپسندیدگی کی آگ میں جلا کر بھسم کردیا گیا اور آج کل وہ خاموشی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور اس لمبے عرصے میں انہوں نے محض مجھ کو انٹرویو دیا تھا ،،، سلیم الطاف کیوں ؟ وہ اس لیے کہ ایک تو وہ اہل ہیں اور دوسرا وہ عمران خان کے قانونی و خصوصی مشیر نعیم بخاری کے سگے بھائی ہیں
نجم سیٹھی کو ہتائے جانے کی صورت میں ہم سب کی خواہش ہے کہ ان ہی میں سے کسی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا جائے اور جسکو آفر کی جائے وہ قبول کر لے ورنہ خدشہ ہے کہ سیف الرحمن جیسا کوئی چہرہ اس اہم ترین عہدے پر بٹھا دیا جائے،،، کیونکہ میں
زلفی بخاری کی دھمکی میں ,,,, ان کی چیئرمین پی سی بی بننے کی خواہش کی بو سونگھ رہا ہوں
اپنی رائے کا اظہار کریں