الیکشن 2018، قومی کرکٹر محمد حفیظ بھی میدان میں آگئے،ویڈیو پیغام جاری کردیا
لاہور: عام انتخابات 2018 نے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات سمیت قومی کرکٹرز کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ،،قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نام وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران بھائی آپ کو جرات مندانہ اور میراتھن کوشش کو سلام کرتا ہوںجو آپ نے ان لوگوں کیخلاف کی جنہوں نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ آج ہم جس جگہ پر موجود ہیں یہ ان لوگوں کی غلط پالیسیز کی وجہ سے ہے ان کیخلاف آپ کی کامیابی پر آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ زندگی میں ہمیشہ کامیاب ہوں گے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور اس الیکشن کیلئے میں آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
Cricket Star Mohammad Hafeez applauds Imran Khan for his “marathon struggle” against corrupt politicians and sends best wishes for the elections. Thanks, Professor sahab! #AbSirfImranKhan@MHafeez22 pic.twitter.com/LIyNHXmNyt
— PTI (@PTIofficial) July 24, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں