عامر خان سب پر بازی لے گئے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ جان کر داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
لاہور:باکسر عامر خان نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے10لاکھ روپے امداد ڈیم فنڈ ز میں دینے کا اعلان کر دیا ۔ ڈیم فنڈ ز دینے کا اعلان کرتے ہوئے باکسر عامر خا ن کا کہنا تھا کہ میں مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے10لاکھ روپے امداد ڈیم فنڈ ز میں جمع کراؤں گا جبکہ اگلی فائٹ کے بعد مزید فنڈز بھی دوں گا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کروا دی ہے جبکہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں