کروڑ پتی پاکستان ہاکی فیڈریشن
جی ہاں سیاسی بحران کی منجھدہار میں پھنسی حکومت کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کسمپرسی نظر آہی گئی، پی ایچ ایف نے تصدیق کی ہے ہاکی کی بہتری کے لیے بیس کروڑ کا چیک جاری کر دیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینیئر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرانٹ سے جونیئر و سینِئر ٹیموں کے زیر التوا منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی اور اس بروقت سپورٹ پر وہ حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی سولہ سال سے پھنسے ہوئے ایک کروڑ پی ایچ ایف سے مانگ رہی ہے، دیکھنا ہوگا کہ پی ایچ ایف قرض اتارنے میں سنجیدہ ہے یا اسے ماضی کی فیڈریشن کا کیا دھرا قرار دے کر معزوری کا اظہار کرتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں