جاوید میانداد، عمران خان اور کراچی کا پان
صاحب بندہ کراچی جائے اور پان کھانے کو جی نہ مچلے ایسا ہو ہی نہیں سکتا،،، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کچھ دن پہلے یہی شوق لیکر کراچی کے ایک علاقے میں پان کا شوق پورا کرنے گئے تو چند امن پسندوں عناصر نے ایسے حالات پیدا کیے کہ عمران خان کو وہاں سے واپس آنا پڑا
شاید یہ واقعہ میانداد کو بھی افسردہ کر گیا اور انہوں نے حلقہ این اے 244 کے امیدوار علی زیدی سے دلچسپ ملاقات کی اس دوران انہیں پان کا تحفہ دیا اورانہیں اپنے ہاتھ سے پان پیش کیا اور انکشاف کیا کہ انہوں نے شارجہ کا تاریخی چھکا بھی پان کھا کر لگایا تھا
میانداد نے ایک اضافی عمران خان کے لیے علی زیدی کو پیش کیا کہ اور خواہش کا اظہار کیا کہ یہ میرے بھائی عمران خان کو کھلانا اور میری طرف الیکشن میں نیک خواہشات کا اظہار کرنا
اب دیکھیے کہ میانداد کے ہاتھوں تیار ہونے والا پان عمران خان تک پہنچتا ہے کہ نہیں ،،، ویسے بھی پی ٹی آئی آجکل مٹھائیاں کھا رہی ہے شاید ان کا پان کھانے کو موڈ ہی نہ بنے
اپنی رائے کا اظہار کریں