More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کے خلاف چوکا مار دیا

بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کے خلاف چوکا مار دیا

کئی ہفتوں سے ہالینڈ میں غیر ملکی کوچ کی زیر نگرانی تیار ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی،، ڈیفنس لائن بری طرح ناکام رہی اور ایک پر ایک گول ہونے کا نظارہ خاموش تماشائی کی طرح کرتی رہی
جی ہاں ہالینڈ کے شہر بریڈا میں گرین شرٹس نے انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا ،، خصوصا گول کیپر کی کارکردگی ناقص ہونے کی وجہ سے پاکستان کو چار گول سے شکست ہوئی
مایہ ناز قومی کھلاڑی روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک گول بھی نہ کرسکے،، فارورڈ لائن میں رابطے کا فقدان اور بال پر کنٹرول مایوس کن رہا
یاد رہے پاکستان میں موجود سینیئر ہاکی کھلاڑیوں کو خاصی توقع تھی کہ پاکستان کو غیر معمولی پریکٹس کے مواقع اور غیر ملکی کوچ کی خدمات فراہم کی گئِیں ہیں،،، اس لیے امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان بھارت کو زیر کر لے گا،،، مگر تمام توقعات اور خواہشات پر قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں نے پانی پھرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے خلاف سر تسلیم خم رکھا

آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ ہیڈ کوچ نے کھیل ختم ہونے سے چند منٹ پہلے گول کیپر کو باہر بلا لیا  اور گیارہ کھلاڑی میدان میں اتار دیے یوں پاکستان ہاکی ٹیم کئی منٹ تک بغیر گول کیپر کے کھیلی جس پر ماہرین ہاکی حیرانگی کے عالم میں مبتلا ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں