تابی لیکس کی خبر پر سرفراز سمیت قومی کھلاڑی بے چینی کا شکار
تابی لیکس نے آپ کو مطلع کیا تھا کہ ون ڈے چیمپیئن یو بی ایل کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر ختم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے
اس خبر سے قومی کھلاڑیوں جنمیں یونس خان، عمر اکمل، شان مسعود، رومان رئیس، سعد علی، محمد اصغر، احسان عادل، محمد نواز، میر حمزہ، سہیل خان، صہیب مقصود شامل ہیں غیر یقینی کی سی صورت حال کا شکار ہوگئے ہیں ،،، تاہم ممبر گورننگ باڈی منصور مسعود خان جو کے شان مسعود کے والد بھی ہیں نے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں تاہم یوبی ایل اپنی کرکٹ اکیڈیمی کو وسعت دینا چاہتی ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی یو بی ایل کی کرکٹ ٹیم کے خاتمے پر اپنی تشویش اظہار اور اسے کھلاڑیوں کے معاشی استحصال کے مترادف قرار دیا ہے ،،، کپتان کے مطابق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا پاکستان کرکٹ میں بڑا اہم کردار ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے
ذرائع تابی لیکس بتاتے ہیں یو بی ایل اکیڈیمی میں اس وقت 900 کھلاڑی زیر تربیت ہیں اور یہ خاصی منافع بخش جا رہی ہے اور اسی منافع کو مد نظر رکھتے ہوئے یو بی ایل اپنی اکیڈیمی کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں