More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قومی ٹیم خطرات اور خدشات کے بادل لیے لندن پہنچ گئی

قومی ٹیم خطرات اور خدشات کے بادل لیے لندن پہنچ گئی

لارڈز دنیائے کرکٹ کا وہ حسین ٹیسٹ سینٹر ہے کہ جو کھیلنے اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے اور کھلاڑی بھی لارڈز پہ کھیلنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں،،،
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز ٹیسٹ چوبیس مئی کو کھیلا جانا ہے مگر ٹیم کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مگر ٹیم منیجمنٹ کا دعوی ہے کہ وہ ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ان مشکلات پر قابو پالیں گے
محمد عامر ابھی گھٹنے کی تکلیف سے پوری طرح سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرپائے تھے کہ اب فاسٹ باولر حسن علی کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،،، ایک طرف ان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے ہیں اور ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ وہ لارڈز ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہونگے
کپتان سرفراز بھی آئرلینڈ کے خلاف وکٹ کیپنگ چھوڑ کر باہر آگئے تھے اور اسد شفیق کو ان کی جگہ کیپنگ کرنا پڑی تھی مگر ٹیم منیجمنٹ کا دعوی ہے کہ سرفراز محض آرام کی غرض سے باہر آئے تھے،،، وہ مکمل طور پر فٹ ہیں
اب دیکھیے 24 مئی کو جب میدان سجے گا تو کون فٹ ؟ اور کون ان فٹ ہوگا ،،،

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں