More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان نے ایک وکٹ کیپر کو فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ کرلیا

پاکستان نے ایک وکٹ کیپر کو فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ کرلیا

وکٹ کیپنگ میں نقائص قومی کرکٹ ٹیم کا پچھلے بیس سال سے مسئلہ ہے جو حل ہوتا نظر نہیں آرہا اور اس دور میں جتنے میں کیپرز آزمائے گئے وہ عالمی معیار کے ثابت ہونے میں ناکام نظر آئے
ماہرین کے مطابق وکٹ کیپر اور رائٹ آرم لیگ سپنر قدرتی ہوتے ہیں اور ان پر ذیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے پاکستان کو قدرتی طور ٹیلنٹڈ کیپرز ہی دستیاب نہیں ہوسکے یا جو تیار ہوئے انہیں قومی ٹیم  کی نمائندگی کا موقع نہ مل سکا
قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کی سکاٹ لینڈ کے خلاف سریز آخری اسائنمنٹ ہے پی سی بی نے نئے کوچ کی کھوج لگانا شروع کردی ہے اور اس دوڑ میں انگلینڈ کی جانب سے سات ٹیسٹ اور گیارہ ون ڈے کھیلنے والے جیمز فوسٹر James Foster سب سے آگے ہیں اور وہ جلد ہی ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کریں گے جیمز فوسٹر کا شمار مستند فیلڈنگ کوچز میں ہوتا ہے اور خصوصا وکٹ کیپرز کے کل پرزے ٹھیک کرنے میں وہ خاص مہارت رکھتے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں