More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

شاہد آفریدی نے اپنے بارے ایک اور خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

شاہد آفریدی نے اپنے بارے ایک اور خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

جی ہاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر یہ خبر گردش میں تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی گٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور دوبئی میں انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے طبی معائنہ بھی کروایا ہے اور ساتھ ہی کسی سرکاری یا شاہد آفریدی کی جانب سے اعلان کے بغیر خبر داغ ڈالی کہ شاہد آفریدی ورلڈ الیون کی جانب سے نہیں کھیلیں گے

مگر شاہد آفریدی نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کی تصدیق کرکے اپنے بارے ایک اور خبر کو جھٹلا دیا  ہے ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تیزی سے صحد مند ہورہے ہیں اور اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے وہ اس میچ میں ضرور حصہ لیں گے
ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے

ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں