More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

آئی سی سی کے خلاف بیان بازی حفیظ کو مہنگی پڑنے کا خدشہ

آئی سی سی کے خلاف بیان بازی حفیظ کو مہنگی پڑنے کا خدشہ

جی ہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ جنہوں نے حال ہی میں تیسری بار مشکوک باولنگ ایکشن سے جان چھڑوائی ہے اور انہوں نے آئی سی سی کے دہرے معیار کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حیران ہیں 15-16 ڈگری کے ایکشن کو عام انسانی آنکھ کیسے بھانپ لیتی ہے
ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا تھا تمام ممالک کے آف سپنرز کا ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ اصل صورت حال سامنے آ سکے
باخبر ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ بیان بازی مہنگی پڑنے کا اندیشہ  ہے اور پی سی بی حکام نے پروفیسر کے بیانات کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی گردانتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جسمیں انکو تحریری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی جائے اور حسب روایت ان کو ہدایت کی جائے گی کہ شوکاز نوٹس کا جواب سات دن کے اندر جمع کروائیں
ادھر تابی لیکس کے ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس سوموار یا منگل کو موصول ہونے کے امکانات ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں