چئیرمین پی سی بی کی برطانیہ روانگی ، کس اہم شخصیت سے ملاقات کریں گے
لاہور : چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے چیرمین جائلز کلارک سے ملاقات کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں. چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیر کی صبح ای کے 623 سے برطانیہ روانہ ہوئے۔ نجم سیٹھی دورہ برطانیہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک سے ملاقات کریں گے۔
دورہ برطانیہ کے دوران چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس وقت قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم بھی برطانیہ میں موجود ہیں۔ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں