More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

آسٹریلوی بورڑ کے دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی سے رابطے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

آسٹریلوی بورڑ کے دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی سے رابطے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی سے رابطہ کرنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کو مہمان کینگروز کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنا ہے۔

اس حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے تاہم کینگروز بورڈ کے ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق سے انکار کیا اور کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے اور آسٹریلوی ٹیم کے نقطہ نظر سے ہم سیریز متحدہ عرب امارات سے کہیں اور منتقل کرنے پر غور نہیں کر رہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 1998 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا اور دونوں ممالک متحدہ عرب امارات، انگلینڈ اور سری لنکا کے میدانوں کو سیریز کے لئے نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں