محمد آصف کون؟ان کے بارے بات نہ کریں تو اچھا ہے:انضمام الحق
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے محمد آصف کو پہنچانے سے ہی انکار کر دیا،لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پران کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں؟
ان کی بات نہ ہی کریں تواچھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہتر ٹیم منتخب کی گئی مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں جس کی میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کی کارکردگی سے خوشی ہوئی امید ہے پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوکنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں