پی سی بی نے ورلڈکپ کے لیے پلیئرز بنک تیار کر لیا
جی ہاں آئندہ برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیموں نے اپنا پانا ہوم ورک شروع کردیا ہے اور ہر ٹیم کی خواہش ہے کہ اس میگا ایونٹ کے لیے جاندار ٹیم منتخب کی جائے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ورلڈکپ میں فاتح ٹیم تیار کرنے کی خواہش سے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے
ورلڈکپ کا سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے مابین شمار کیا جا رہا ہے جو سولہ جون کو اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلا جائے گا
پاکستان بھرپور تیاریوں کے ساتھ دنیائے کرکٹ کے اہم ترین ٹورنامنٹ میں شریک ہوگا،،، جی ہاں پاکستان ورلڈکپ میں شرکت سے پہلے مختلف ممالک کے ساتھ 29 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل کر بھرپور تیاریوں کے ساتھ میگا ایونٹ میں شرکت کرے گا
ادھر باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف انضمام الحق اور ہیڈکوچ مکی آرتھر نے باہمی صلاح مشورے کے ساتھ لگ بھگ 30 کھلاڑیوں کا پلیئر بنک تیار کر لیا اور ان کو فٹنس کا شیڈول اور تقاضوں سے مطلع کردیا گیا ہے،،،،
چیف انضمام الحق اور ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پلیئرز بنک میں شریک کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان کو فٹنس یقینی بنانی ہوگی بصورت دیگر وہ میگا ایونٹ میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،،،، اور ورلڈکپ کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب مارچ 2019 تک کر لیا جائے گا،،، مئی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے اپنا تر بیتی کیمپ انگلینڈ میں لگائے گی اور اس دوران پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز بھی ہوگی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں