ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے ، آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ بن گیا ،کتنے چھکے لگے ؟
بنگلور: بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل کا چھکوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل کا چھکوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس مقابلے میں مجموعی طور پر 33 چھکے جڑے گئے، صرف فاتح سائیڈ کے مہندرا سنگھ دھونی نے 7 مرتبہ گیند اسٹینڈز میں پہنچائی جبکہ ان کی ٹیم چنئی کے چھکوں کی مجموعی تعداد 17 رہی۔
یہ ایک میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جڑے گئے چھکوں کی ریکارڈ تعداد ہے، اس سے قبل ایک میچ میں 31 چھکوں کا ریکارڈ گذشتہ برس دہلی ڈیرڈیولز اور گجرات لائنز کے درمیان میچ میں قائم ہوا جس کو رواں ماہ چنئی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے برابر کیا تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں