اگرآئر لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف جیتنا ہے تو یہ کام کر لو ۔۔؟ سابق کپتان مصباح الحق کے سرفراز احمد کو مفید مشورے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب کپتان مصباح الحق نے لاہور میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ مشکل ترین دورہ ہے کیونکہ قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ گو کہ قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن ان میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی اس سیریز میں اچھاکھیل پیش کریں گے تو آنے والی سیریز میں آسانی ہو گی ۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے کپتان اور اچھی پرفارمنس کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور امید ہے کہ وہ توقعات پر پورا اتریں گے ۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم مئی اور جون میں آئرلینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ابتدا میں پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران ا?ئرلینڈ کی تاریخ کا پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرش ٹیم سے مدِ مقابل ہوگی، اور بعدِ ازاں انگلینڈ سے 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں مدِ مقابل ہوگی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ 11 مئی سے آئرش دارالحکومت ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلا ٹیسٹ میچ میں لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں 24 مئی سے مدِ مقابل ہوں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔بعدِ ازاں پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ کا بھی دورہ کرے گی جہاں اسکاٹ لینڈ، ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں