More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس میں‌انضام الحق کا کہناتھا کہ ”
دو چیزوں کو خاص طور پر مد نظر رکھا ہے ایک تو یہ کہ اس ٹیم میں‌بیٹنگ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہماری بیٹنگ مضبوط اور تھوڑ  اس چیز کو بھی مد نظر رکھا ہے کہ ہمارا ورلڈ کپ انگلینڈ میں‌ ہے تو ہم اپنے جتنے نوجوان کھلاریوں کو چانس دے سکتے ہیں تو اس دورے سے وہ ضرور تجربہ  گے حاصل کریں .
ہمارے نوجوان جب برصغیر سے باہر جاتے ہیں تو وہاں کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہے اسلیے ہمارے پاس یہ موقع تھا کہ ان کو وہاں بھیج سکیں‌.”۔

چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق ،اسد شفیق، عثمان صلاح الدین،شاداب خان اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں