لاہور قلندرز نے اپنے سٹار بلے باز فخر زمان کی منائی سالگرہ
لاہور قلندرز نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مستند بلے باز فخر زمان کے اعزاز میں سالگرہ کا اہتمام کیا،،، اس سادہ مگر پروقار تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی خصوصی شرکت. شاہین آفریدی محمد رضوان کے علاوہ سی او او لاہور قلندرز عاطف رانا،، ہیڈکوچ عاقب جاوید اور ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی امجد بھٹی نے بھی ان یادگار لمحوں میں حصہ لیا
یاد رہے لاہور قلندرز اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایسے سرپرائزز دیتی آئی ہے اور اس سلسلے میں سابق مینٹور مدثر نزر کے اعزاز میں بھی سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے علاوہ پی سی بی کی اعلی قیادت نے حصہ لیا تھا.
اپنی رائے کا اظہار کریں