پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندرز کو ایسی پیشکش کہ۔۔۔۔۔۔۔ رانا فواد بھی حیران رہ گئے
لاہور : پاکستان سپر لیگ تھری کا ایڈیشن ہر لحاظ سے بہترین رہا جہاں شائقین کو سنسنی سے بھرپور مقابلے دیکھنے کو ملے لیکن لاہور قلندرز کی ٹیم کیلئے گزشتہ دو سیزنز کی طرح یہ سیزن بھی انتہائی مایوس کن رہا اور ٹیم اس بار بھی آخری پوزیشن پر رہی ۔
پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی لاہورقلندرز کی نمائندگی کر رہے تھے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ٹیم کے مالک رانا عاطف کو پی ایس ایل کھیلنے کیلئے ملنے والا معاوضہ واپس کرنے کی پیشکش کی تھی اور اس کی وجہ بھی ایسی سامنے آئی ہے کہ ہر پاکستانی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
لاہورقلندزکے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل تھری کے ابتدائی تین میچوں میں شکست کے بعد شاہین شاہ آفریدی آئے اور معصومیت سے کہا کہ ”میں فواد رانا سے ملنا چاہتا ہوں۔“ جب ان سے ملاقات کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں میچوں میں کارکردگی نہیں دکھا پایا اس لئے میں اس رقم کا حقدار نہیں ہوں جو مجھے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے دی گئی ہے اور میں وہ واپس کرنا چاہتا ہوں۔“
اپنی رائے کا اظہار کریں