دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان انڈر19ٹیم کا اعلان کردیا گیا
لاہور: دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان انڈر19ٹیم کا اعلان کردیا گیا، باسط علی کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن ٹیم نے صائم ایوب کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران ، خلیل الرحمان، مبشر نواز، رضوان محمود، سمیر ثاقب، حسان عابد کیانی، شہریار رضوی(وکٹ کیپر) عاطف خان، عزت اللہ، زمان خان، عامر خان، الیان محمود، سعد بن یوسف، حارث خان اور حسین علی شامل ہیں، محمد مسرور کوچ، امتیاز خان فزیو، عمران اللہ ٹرینر ہونگے، تیمور اعظم خان بطور منیجر سکواڈ کے ہمراہ ہونگے، پاکستان ٹیم میزبان آسٹریلیا کیخلاف 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، پہلا ایک روزہ میچ 17اپریل، دوسرا 19، تیسرا21، چوتھا 24 جبکہ پانچواں اور آخری26اپریل کو ہوگا، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیمیں 27اپریل کو مقابل ہونگے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں