حفیظ باولنگ ایکشن معائنے کو تیار ،،، مگر پی سی بی ۔۔۔۔۔۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 18 اکتوبر 2017کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد پروفیسر حفیظ نے ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا لیکن وہ اسے کلیئر کرنے میں ناکام رہے تھے اور آئی سی سی نے ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا تھا
مگر آئی سی سی کی واضح ہدایات کے مطابق محمد حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ کر سکتے ہیں مگر پی سی بی ٹیکنکل کمیٹی نے پشاور زلمی کے اہم اور عالمی رینکنگ پر نمبر ون رہنے والے آل راونڈر سابق کپتان کو میگا ایونٹ باولنگ کروانے کی اجازت نہ دی جس کے واضح اثرات پشاور زلمی کی باولنگ سائیڈ پر دیکھے
تابی لیکس سے شارجہ میں عالمی شہرت یافتہ پنجابی انٹرویو میں سعید انور نے بھی محمد حفیظ کو باولنگ نہ کروانے اجازت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سنیل نارائن باولنگ کروا سکتا ہے تو حفیظ پر پابندی سمجھ سے باہر ہے
تازہ ترین اطلاعات ہیں سابق کپتان محمد حفیظ دو ماہ سے باولنگ ٹیسٹ کروانے کو پر تول رہے ہیں مگر ان کو پی سی بی کی جانب سے کوئی مثبت اشارہ نہیں مل رہا،، جس کی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ پی سی بی بے انتہا مصروفیات آڑے آ رہی ہیں اور جیسے کوئی مناسب وقت ملے گا،،، محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ کروا لیا جائے گا
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے حال ہی میں بیان داغا ہے کہ باولنگ کے بغیر محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بن سکتی،،، کرکٹ حلقوں میں اس پر خاصی حیرت کا اظہار کیا گیا ہے اور محمد حفیظ کے فینز کی بڑی تعداد نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ ختم کرکے چیف سلیکٹر کے اختیارات بھی مکی آرتھر کو سونپ دیے جائیں
اپنی رائے کا اظہار کریں