More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

آسٹریلوی کرکٹرز کا پریس کانفرنسز کے دوران رونا کام آ گیا

آسٹریلوی کرکٹرز کا پریس کانفرنسز کے دوران رونا کام آ گیا

 سڈنی : کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے ہیں ۔اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جبکہ بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی لگی ہے ۔ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر یہ بھی پابندی لگی ہے دونوں کھلاڑی دو سال تک کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں کر سکے گے۔

تینوں کرکٹرز اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں پریس کانفرنس کے دوران تینوں کھلاڑیوں نے افسردہ دل اور آنکھوں میں اشک لیے کرکٹ شائقین سے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگی تھی ۔انہیں افسردہ دیکھ کر دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاست باؤلر شعیب اختر اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا دل بھی موم ہو گیاتھا۔ شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا :

لیکن اب کرکٹ آسٹریلیا ایسوسی ایشن نے بھی معطل کرکٹرز کے حق میں آواز بلند کر دی ہے ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کی سزا میں کمی کی جائے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسمتھ پہلے ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت دے دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ ان میں ابھی قیادت کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور آئندہ کئی سال تک کرکٹ آسٹریلیا کے کام آ سکتے ہیں ۔

  آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بورڈ میں سزا سنانے میں بہت جلدی کی جو بعض اوقات غلطی کا سبب بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بال ٹیمپرنگ کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں لیکن تب کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے سزا میں کمی کے ۵تجویز دیتے ہوئے کہا کہ معطل کرکٹرز کو جلد سے جلد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دینی چایئے تاکہ جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں تو ان مکمل طور پر تیار ہوں ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں